السلام علیکم! کیسی ہیں آپ ؟
اللہ کا بڑا کرم بلکل ٹھیک ۔
آپ کا اصل نام اور قلمی نام کیا ہے ؟
ہما وقاص قلمی نام اصلی نام ہما شاہد
نام کا مطلب ؟
خوش بخت خیالی پرندہ
آپ کی تاریخ پیدائش ؟
11 اکتوبر 1986
آپ کی مادری زمین ؟
پنجابی
پاکستان کے لیے کچھ سنہرے الفاظ/کوئ دعا ؟
اللہ پاک ہمارے ملک کو تا قیامت یونہی شاد و آباد رکھے ہر بری نظر سے بچاۓ ۔
کس شہر میں جنم ہوا اور اب کس شہر سے تعلق ہے ؟
رحیم یار خان میں پیداٸش ہوٸ اب فیصل آباد میں ہوتی ہوں ۔
اپنے شہر کی کوئ خاص بات ؟ مشہور جگہ ؟
شہر کی کوٸ خاص بات تو نہیں پتہ البتہ مشہور جگہ گھنٹہ گھر بازار ہی ہے جہاں سات بازار آپس میں ایک جگہ آ کر ملتے ۔
مشہور گلوکار نصرت فتح علی خان فیصل آباد کے تھے ان کی قبر بھی ہیں ہے
آپ کے بہن بھائ کتنے ہیں اور آپ کا نمبر کونسا ہے ؟
میں سب سے بڑی ہوں مجھ سے چھوٹی ایک بہن اور ایک بھاٸ ہے ۔
آپ کی تعلیم مکمل ہو چکی یا ابھی بھی پڑھ رہی ہیں ؟
میری تعلیم مکمل ہو چکی ہے
کیا پڑھ چکی ہیں اور کیا پڑھ رہی ہیں ؟
میں نے کمپیوٹر ساٸنس میں ماسٹرز کیا ہے ۔
ایک بہت ہی دلچسپ سوال جس کے منتظر ہمارے ممبرز ہوتے ہیں……. وہ یہ کہ آپ سنگل ہیں ، انگیجڈ ہیں یا میرڈ ؟
جی میں شادی شدہ ہوں
آپ کی فیملی میں کوئ اور بھی آپ کے علاوہ لکھتا ہے ؟
جی میرا بھاٸ لکھتا ہے ۔
کون ہے وہ ؟
میرا چھوٹا بھاٸ لکھتا ہے ۔ بلال شاہد
لکھنے کا شوق ہوا ، آباء و اجداد میں سے وراثت میں ملا یا کسی رائٹر کی صحبت کا اثر ہوا ؟
جی میرا تعلق اردو ادب سے محبت کرنے والی فیمیلی سے ہے میرے نانا ابا شاعری کیا کرتے تھے میری امی جان کو قصے کہانیاں پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ بچپن سے ہی اردو ادب کی کہانیوں کو پڑھا اور لکھنے کا شوق ہوا ۔
شوق ہوا تو کیسے ؟ وراثت میں ملا تو کس سے ؟ صحبت کا اثر ہوا تو کیسے ؟
میری والدہ کو بہت لگاٶ تھا اردو سے وہ اردو کی ٹیچر تھیں ایک سرکاری سکول میں اور ناول پڑھنے کی شوقین تھیں ۔ بس وہیں سے بچپن سے ذہن میں کہانیاں
بننے لگیں۔
گھر والوں نے آپ کے لکھنے پر کیا ردعمل ظاہر کیا ؟
بہت بہت خوش ہوۓ۔ میرا پہلا ناول میں نے میٹرک کے بعد لکھا تھا اور میری
والدہ نے مجھے بہت سراہا تھا ۔
لکھنے کے معاملے میں گھر والوں میں سے کس کی سپورٹ سب سے زیادہ حاصل ہے ؟
میرے شوہر اور میرے چھوٹے بھاٸ کی ۔
کیا آپ کے گھر والے آپ کا لکھا پڑھتے ہیں؟
جی میرا سارا خاندان اردو ادب سے تعلق رکھتا ہے اور میرے پیج پر موجود ہیں مجھے پڑھتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں
قلم کاغذ پر لکھتی ہیں یا پھر موبائل لیپ ٹاپ ؟
موباٸل پر ۔
ویسے اکثر لکھاریوں کے پاس ان کی پرسنل ڈائری ہوتی ہے…… کیا آپ کے پاس بھی ہے ؟
جی میں بہت ڈاٸری لکھتی رہی ہوں ایک نہیں ہے بچپن سے لے کر اب تک کی ہیں ۔
آپ نے اب تک کتنے افسانچہ/افسانہ/ناولٹ/ناول لکھے ؟
دو ناولٹ اور چھ ناول
آپ کے ناولز کے سارے کرداروں میں کوئ ایسا کردار جو آپ کے لیے چیلنج بنا ہو ؟
مقسوم کا میسم اور حسنی کا نعمان
کرداروں کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی مطلب کہ آپ کے ناولز میں جتنے بھی کردار ہیں وہ سب حقیقی ہیں یا آپ کے قلم کے ؟
ماہوین میں موجود سارے کرادر حقیقی ہیں باقی سارے ناولز میں قلم کے کردار ہیں تخیل کے
اپنی تحریروں سے کیا پیغام دینا چاہتی ہیں ؟
معاشرتی براٸیوں کا خاتمہ کرنا چاہتی ہوں اور محبت پھیلانا چاہتی ہوں ایک اچھی سوچ کے ساتھ
ویسے اکثر لکھاریوں کے پاس ان کی پرسنل ڈائری ہوتی ہے…… کیا آپ کے پاس بھی ہے ؟
جی ہے
پرسنل ہونے کے باوجود کسی نے چوری چھپے پڑھا تو نہیں ؟ اگر پڑھ لیا اور آپ کو پتا چل گیا تو آپ نے کیا کیا ؟ (اگر آپ کی پرسنل ڈائری ہے تو جواب دیجۓ گا…… ورنہ اسکپ)
جی میرے بھاٸ نے پڑھا ہے اور میرے شوہر نے ۔
آپ کی کہانیاں بہت دلچسپ ہوتی ہیں بس املا کی غلطی کو درست کریں ایک غلطی بار بار ہو رہی ہے، محظوظ کو ہر بار محذوذ لکھا گیا ہے،